بھارتی پنجاب میں 3 کروڑ کی 90 فیصد آبادی کو مفت بجلی میسر ہے۔
بھارت کی پنجاب حکومت دو سال سے تین کروڑ آبادی میں سے نوے فیصد کو مفت بجلی دے رہی ہے کہ وہ تین سو واٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں جو بغیر بل کے ملتے ہیں۔
اس سرکاری مدد سے لوگوں کو مہنگائی کا مقابلہ کرنے میں بہت مددملتی ہے، اس کی وجہ سے ان کا معیار زندگی بلند ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کے عوام حکومت کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھکتے۔
ریاست میں بجلی کا انتظام سرکاری کمپنی، پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ سنبھالتی ہے، پچھلے سال حکومت نے کمپنی کو 7233 کروڑ روپے کی سبسڈی دی تاکہ عوام مفت بجلی حاصل کر سکیں۔