ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی ملازمتیں ختم کرنے کے لیے عملی قدم اٹھا لیا، ملازمت چھوڑنے کی بڑی آفر

ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی ملازمتیں ختم کرنے کے لیے عملی قدم اٹھا لیا، ملازمت چھوڑنے کی بڑی آفر

ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی ملازمین کی تعداد میں کمی کے لیے عملی قدم اٹھا لیا، وائٹ ہاؤس نے سرکاری ملازمین کو ایک دھماکہ خیز ای میل جاری کرتے ہوئے انہیں ملازمت چھوڑنے کی پیشکش کردی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ای میل میں کہا گیا ہے کہ جو ملازم اپنی نوکری چھوڑنا چاہے، وہ ایسا کرسکتا ہے اور اس کے بدلے مناسب معاوضہ دیا جائے گا۔

ملازمین سے کہا گیا ہے کہ جنہیں نوکری چھوڑنی ہے، وہ ای میل کا جواب دیں اور اپنی مرضی کا اظہار کردیں، ساتھ ہی واضح کیا گیا ہے کہ چھ فروری تک اس پیش کش کا فائدہ اٹھانے والوں کو اسکا فائدہ بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد، بالائی علاقوں میں  بارش کا نیا سلسلہ شروع

تاہم انتظامیہ  کے ترجمان نے واضح کیا کہ یہ پیشکش تمام ملازمین کیلیے نہیں ہے بعض اہلکاروں کو یہ سہولت حاصل نہیں ہوگی۔

ایک روز قبل ہی وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ وفاقی اخراجات کو منجمد کیا جارہا ہے جس سے امریکا بھر میں افراتفری مچ گئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *