انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہےاس حوالے سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔ذوالفقار حمید اس سے پہلے پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔
دوسری جانب ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔