دبئی مسلسل پانچویں سال دنیا کا سب سے صاف ترین شہر قرار پایا۔
جاپان کی موری میموریل فاؤنڈیشن کے انسٹی ٹیوٹ فار اربن اسٹریٹیجیز کی گلوبل پاور سٹی انڈیکس کی رپورٹ میں دبئی کو مسلسل پانچویں سال دنیا کا سب سے صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا ہے۔
دنیا بھر کے 47 سے زائد شہروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دبئی نے شہر کی صفائی کے معیار پر 100 فیصد اسکور حاصل کیا،یہ کامیابی دبئی میونسپلٹی کی انتھک کوششوں اور حکومتی و نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔
دبئی میونسپلٹی قدرتی وسائل کی پائیداری، توانائی کے بہتر استعمال اور کاربن کے اخراج میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے جن میں کچرا اکٹھا کرنے،ا سٹورکرنے اور نقل وحمل کیلئے اسمارٹ نظام کی تیاری اور صفائی آپریشنز کیلئے برقی گاڑیوں کا استعمال بھی شامل ہے۔