تحریک انصاف میں تقسیم، فضل الرحمان سے تعلقات پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے تعلقات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شدید اختلافات سامنے آ گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اندرونی طور پر دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے، جہاں ایک گروپ مولانا فضل الرحمان سے سیاسی رابطوں کے حق میں ہے، جبکہ دوسرا اس کی شدید مخالفت کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پارٹی رہنما عمر ایوب جے یو آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے حامی ہیں، جبکہ علی امین گنڈا پور اور ان کے ہم خیال رہنما مولانا فضل الرحمان سے کسی بھی قسم کی ملاقات کے مخالف ہیں۔

مخالف گروپ کا مؤقف ہے کہ جے یو آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے ذریعے موجودہ حکومت کو سہارا دیا تھا، اور حالیہ ملاقات بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر کی گئی۔

تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کے باعث پارٹی میں مزید تقسیم کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جبکہ قیادت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *