چینی کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان

چینی کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان

رمضان المبارک کے قریب آتے ہی چینی کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے، حکومت نے چینی پر مزید ٹیکس عائد کرنے پر غور شروع کر دیا۔

حکومت کی جانب سے فی کلو چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) لگانے کی تجویز زیر غور ہے، جس سے چینی مزید مہنگی ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو چینی پر ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی کے حوالے سے تجاویز بھجوائی گئی ہیں۔ ان تجاویز میں فی کلو چینی پر ابتدائی طور پر 3 سے 4 روپے تک ایف ای ڈی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

حکومت کی طرف سے یہ تجاویز وزیرمملکت برائے خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری وزارت خزانہ نے تیار کی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد حکومت کے خزانے میں اضافہ کرنا ہے لیکن ان سے عام شہریوں پر اثر پڑے گا اور چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی پر ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم آفس کی جانب سے کیا جائے گا۔

تاہم وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے واضح کیا کہ فی الحال چینی پر ایف ای ڈی عائد نہیں کی جا رہی اور یہ صرف ابتدائی تجاویز ہیں جن میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *