ڈی ایچ اوز اور عملے سے حلف لیاجائے گا کہ انہوں نے کرپشن کی تو ان پراللہ کا عذاب نازل ہو، ڈی ایچ اوز سے قوم کے پیسے ذاتی مفاد کیلئے استعمال نہ کرنے، محنت سے کام کرنے اورشعبہ صحت کو مزید بہتربنانے کاحلف لیا جائے گا۔
اس بارے میں صوبائی مشیر صحت احتشام علی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور شعبہ صحت میں بہتری کے لیے ڈی ایچ اوز سے حلف لیا جائے گا اور شکایت کی صورت میں اگر کرپشن ثابت ہوئی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔