ذرائع کے مطابق چینی کی برآمد کی اجازت کے بعد چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ای سی سی اجلاس میں چینی کی بڑھتی قیمتوں پر غور کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی سمیت اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ماہانہ بنیادوں پر اشیا ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔