چیمپیئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد امام الحق کا ردعمل سامنے آ گیا۔
امام الحق نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہاکہ نتیجہ میری توقع کے مطابق نہیں ہے لیکن سفر ابھی ختم نہیں ہوا یہی زندگی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب کچھ یہی ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور خود کو مضبوط بنانا ہے اورسب سے اہم صبر اور اللہ پر بھروسہ ہے۔
واضح رہے کہ قوی امید کی جا رہی تھی کہ امام ا لحق سہ فریقی ٹورنامنٹ اور چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے لیکن ان کی سلیکشن نہیں کی گئی۔