وزیراعظم کی ہدایت پر ریئل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے کی بحالی کے لیے اہم قدم اٹھا لیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریئل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے کی بحالی کے لیے ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس نے وزیراعظم کو اپنی سفارشات ارسال کر دی ہیں اور شہباز شریف نے ان سفارشات کا جائزہ لینے کے لیے 3 فروری کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ورکنگ پیپر میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ رہائشی گھروں کی تعمیر کے لیے اضافی منزلوں کی اجازت دی جائے، جبکہ پہلی بار گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔

کم آمدن والے طبقے کے لیے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی کرنے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سبسڈی فراہم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ گھروں کی تعمیر کے لیے آسان قرضوں کی فراہمی کے اختیارات پر بھی بات کی جا رہی ہے۔

Related Articles