جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی

جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔

ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدارت میں ہوا۔

فرح جمشید، انعام اللہ خان، مدثرامیر، ثابت اللہ، اورنگزیب، عبدالفیاض، صلاح الدین، صادق علی، طارق آفریدی اور اورنگزیب خان کو بھی پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کیا جائے گا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں کل تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا ایجنڈا زیر غور تھا، اجلاس کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے 10 ایڈیشنل ججز کا مطالبہ کیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی رائے سے اتفاق کیا،پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیاں اکثریت سے ہوئیں۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں نئے ایڈیشنل ججز تعیناتی کے لیے 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 36 وکلاء کے ناموں پر غور کیا گیا۔

editor

Related Articles