ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کوثر علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کوثر علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کوثر علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھجوا دیا ہے،سید کوثر علی شاہ کا نام پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے فہرست میں شامل تھا تاہم انہیں ایڈیشنل جج نامزد نہیں کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی

سید کوثر علی شاہ نے اپنے استعفے میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرہ بھی لکھا، انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں مجھ سے امتیازی سلوک کیا گیا۔

استعفے میں سید کوثر علی شاہ نے کہا کہ کمیشن میں کہا گیا دستاویزات میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت چھوڑنے کا حلف نامہ شامل نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *