پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کردی ہے، جو ”رابطہ“ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت مسافر ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس لے سکیں گے، اگر ریفنڈ کی درخواست ٹرین کی روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے کے درمیان کی جائے تو 80 فیصد رقم واپس کی جائے گی ، جبکہ روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر ریفنڈ لینے پر 70 فیصد رقم واپس ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : تجارتی تنازع ، کینیڈا اور میکسیکو نے بھی امریکا پر بڑا جوابی وار کر دیا

ٹرین کی روانگی کے بعد دو گھنٹوں کے اندر ریفنڈ کی درخواست کی صورت میں 50 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔

اگر ٹرین چھ گھنٹے یا اس سے زیادہ تاخیر کا شکار ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی، پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی صرف انہی کاؤنٹرز پر ممکن ہوگی، ریفنڈ حاصل کرنے کے لیے مسافروں کو اصل ٹکٹ اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانی ہوگی، آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں پر ٹرین کی روانگی کے بعد کوئی ریفنڈ نہیں دیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *