فیس بک سے ڈالر کمانا آسان، مونیٹائزیشن کے لیے نیا ہدف سامنے آگیا

فیس بک سے ڈالر کمانا آسان، مونیٹائزیشن کے لیے نیا ہدف سامنے آگیا

پاکستانی کانٹینٹ کریئیٹرز اور فری لانسرز کے لیے فیس بک کی جانب سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت بعض اکاؤنٹس اور پیجز کے لیے مونیٹائزیشن حاصل کرنا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

فیس بک دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے، جہاں لاکھوں صارفین ویڈیوز اور دیگر مواد کے ذریعے آمدن حاصل کر رہے ہیں۔ تاہم ماضی میں مونیٹائزیشن ٹول تک رسائی کے لیے سخت شرائط پوری کرنا ضروری ہوتا تھا، جس کے باعث بہت سے صارفین اس سہولت سے محروم رہ جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :ال نینو کی واپسی بحرالکاہل گرم ہونے لگا، خطرناک موسمیاتی تبدیلی کا آغاز؟

فیس بک کی پالیسی کے مطابق کانٹینٹ مونیٹائزیشن وہ فیچر ہے جس کے ذریعے کریئیٹرز اپنی ویڈیوز اور دیگر مواد سے آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے مختلف اوقات میں مختلف اہداف مقرر کیے جاتے رہے ہیں۔

ماضی میں بعض صارفین کو مونیٹائزیشن کے لیے 10 ہزار فالوورز اور لاکھوں منٹ واچ ٹائم جیسی شرائط پوری کرنا پڑتی تھیں، تاہم اب بعض پیجز اور اکاؤنٹس کو نسبتاً آسان ہدف دیا جا رہا ہے۔

تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق اگر کسی پیج پر 28 دن کے دوران 3 لاکھ ویوز مکمل ہو جائیں تو اسے کانٹینٹ مونیٹائزیشن کے لیے اہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد کریئیٹرز کو ڈالرز میں آمدن حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گوگل نے 6 سال بعد نیا اسمارٹ اسپیکر متعارف کرا دیا

ماہرین کے مطابق 28 دن میں 3 لاکھ ویوز کا ہدف پہلے کے مقابلے میں زیادہ قابلِ حصول ہے، تاہم مونیٹائزیشن کے لیے فیس بک کی دیگر پالیسیوں، کمیونٹی گائیڈ لائنز اور اہلیت کے تقاضوں پر عمل کرنا بھی ضروری ہوگا۔

واضح رہے کہ مونیٹائزیشن کی دستیابی تمام اکاؤنٹس کے لیے یکساں نہیں ہوتی اور اس کا انحصار فیس بک کی پالیسیوں، علاقے، مواد کے معیار اور اکاؤنٹ کی مجموعی کارکردگی پر بھی ہوتا ہے۔

editor

Related Articles