رانجی ٹرافی : نوجوان بولر ہمانشو سنگوان نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کر دیا

رانجی ٹرافی : نوجوان بولر ہمانشو سنگوان نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کر دیا

ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی میں ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے والا نوجوان بولر ہمانشو سنگوان ہیرو بن گیا۔

ہمانشو سنگوان نے بھارتیسٹار بیٹرسے گیند پر دستخط بھی کروا ئے ۔ تقریباً ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرنے والے ویرات کوہلی رانجی ٹرافی کے ایک میچ میں محض 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا سکے اور ان کو ریلوے کے تیز گیند باز ہمانشو سنگوان نے کلین بولڈ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

نوجوان کرکٹر نے ویرات کی وکٹ لینے پر جشن منایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر خوب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تاہم اس موقع پر کوہلی کے فینز آپے سے باہر ہوگئے اور بولر کو برا بھلا کہنے لگے۔ تمام صور ت حال کے باوجود نوجوان کرکٹر میچ کے اختتام پر ویرات کوہلی کے پاس گیند پر دستخط کروانے پہنچ گیا جس سے اس نے سٹار بیٹر کو آؤٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی 2 ٹیموں کے درمیان ہوگا ؟رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کردی

کوہلی نے بال پر آٹوگراف دینے سے قبل نوجوان بولر سے کہا کہ آپ نے بہت عمدہ گیند بازی کی اور جس پر میں آؤٹ ہوا وہ گیند کھیلنا انتہائی مشکل تھی، میں واقعی لطف اندوز ہوا۔واضح رہے کہ رانجی ٹرافی میں ویرات کوہلی کی ٹیم دہلی نے ریلویز کی ٹیم کو اننگز سے شکست دی تھی تاہم ٹیم کی خراب کا پرفارمنس کے باوجود نوجوان بولر خبروں کی زینت بنا رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *