پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت میں اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت میں اضافہ

سعودی عرب میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 13 پیسے مہنگا ہو کر 74.51 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح بھارتی روپیہ کے مقابلے میں بھی ریال 13 پیسے مہنگا ہو کر 23.23 روپے پر آگیا۔ بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت ٹکے کی قیمت 2 پویشہ بڑھ کر 32.53 ٹکے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے تولہ ہوگئی

دوسری جانب انٹربینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوگئی، ڈالر مزید مضبوط ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 09 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 279 روپے 04 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 39 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 740 روپے 15 پیسے رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *