سعودی عرب میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہو گا ۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علما بورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع کا کہنا ہے کہ فلکی حساب سے سعودی عرب میں یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔
شیخ عبد اللہ بن سلیمان کے مطابق فلکی حساب سے اس بار رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہو گا اور عیدالفطر تیس مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
شیخ عبد اللہ بن سلیمان کے مطابق فلکی حساب سے یہ رپورٹ تیار کی گئی ہے، یکم رمضان کے حوالے سے باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی۔