امریکی خاتون اونیجا اینڈریو ہسپتال میں زیر علاج، ہیموگلوبن کی کمی کا سامنا

امریکی خاتون اونیجا اینڈریو ہسپتال میں زیر علاج، ہیموگلوبن کی کمی کا سامنا

کراچی آنیوالی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس جناح ہسپتال کے شعبہ نفسیات کے اسپیشل وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق اونیجا اینڈریو کی صحت سے متعلق کچھ پیچیدگیاں سامنے آئیں، جس کی وجہ سے انہیں فوری علاج کی ضرورت پڑی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کی ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں ہیموگلوبن کی کمی کی نشاندہی ہوئی، جس کی بنا پر ڈاکٹروں نے انہیں بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کیا۔

مزید پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا اینڈریو کا دماغی توازن درست نہیں، رمضان چھیپا

تاہم خاتون کے میڈیکل ریکارڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی صحت کے حوالے سے مکمل تشخیص ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کبھی تو علاج کے حوالے سے تعاون کرتی ہیں اور کبھی نہیں، جس سے ڈاکٹروں کے لیے ان کی حالت کا صحیح اندازہ لگانا مشکل ہو رہا ہے۔

مزید برآں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کے ممکنہ نفسیاتی مسائل بھی ہیں، جن کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے جن میں لیپیڈ پروفائل، ایچ آئی وی پروفائل اور ہیپاٹائٹس پروفائل شامل ہیں۔امریکی خاتون کی صحت کی مزید معلومات کی بنیاد پر حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

یاد رہے کہ امریکی خاتون کے بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنس نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ ان کی والدہ اونیجا اینڈریو رابنس ذہنی مریضہ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *