آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ ایک گھنٹے میں فروخت

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ ایک گھنٹے میں فروخت

چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس صرف ایک گھنٹے میں فروخت ہو گئے۔

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 23 فروری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا، اس بڑے میچ کے ٹکٹ صرف ساٹھ منٹ کے اندر اندر فروخت ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ٹکٹ بک کرنے کے وقت کا آغاز ہوا تو دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین کے درمیان آن لائن ٹکٹ بک کرانے کی دوڑ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے۔

تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار شائقین نے آن لائن ٹکٹ کے حصول کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا، بہت سے کرکٹ شائقین ٹکٹ حاصل نہ کر سکے، پاک بھارت میچ کےٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 درہم (38 ہزار پاکستانی روپے)  تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *