خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک میں غریب خاندانوں کو 10ہزار روپے دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے رمضان پیکج کے طور پر خیبرپختونخوا کے مستحق خاندانوں کو فی خاندان 10ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ رمضان پیکج کے تحت 8ارب روپے تک کی رقم تقسیم کی جائیگی۔
صوبائی حکومت کے اس فیصلے کے تحت خیبرپختونخوا کے 115حلقوں سے 5ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا جائیگا۔ ہر مستحق خاندان کو رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں دس ہزار روپے کا چیک دیا جائیگا۔ مستحق خاندانوں کے انتخاب کیلئے حکومت نے مختلف محکموں کو ٹاسک دیدیا ہے۔
صوبے میں رمضان پیکج کے تحت 8ارب روپے تک کی رقم تقسیم کی جائیگی۔ رمضان پیکج کی تقسیم کی مانیٹرنگ وزیراعلیٰ ہائوس پشاور سے کی جائیگی۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں سردی ہو گی یا نہیں؟ ماہرین نے پیش گوئی کر دی
دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی وزیراعظم رمضان پیکیج کے تحت ملک بھر کے مستحق افراد میں نقد رقوم کی تقسیم کا فیصلہ کرلیا۔ حکومتی فیصلے پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ مل کر عملدرآمد کیا جائے گا۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے وزارت صنعت و پیداوار کی زیر نگرانی ایک انٹر منسٹریل کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کا مقصد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز کو بند کرنے اور اس کی نجکاری کی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ اس کمیٹی میں مختلف وفاقی وزراء اور حکام شامل ہیں، جن میں وزارت صنعت و پیداوار کے وزیر، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر اہم حکام شامل ہیں۔
کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کر لی ہیں، جس کا مقصد یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز کی فوری بندش کے لیے عملی طریقہ کار تیار کرنا ہےاور اس دوران ان کے مستقل ملازمین کو وفاقی حکومت کے دیگر اداروں میں منتقل یا خالی آسامیاں پر فٹ کرنا ہے۔کمیٹی کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر وزیراعظم کے رمضان پیکیج کی فراہمی کے لیے حکمت عملی تیار کرے تاکہ مستحق افراد کو اس پیکیج کا فائدہ پہنچ سکے۔
