حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور صارفین آج سے نئی قیمتوں پر مٹی کا تیل خرید سکیں گے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 282 روپے 19 پیسے تھی۔

 یہ بھی پڑھیں :پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو عوام کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے خصوصاً ایسے علاقوں میں جہاں مٹی کا تیل اب بھی گھریلو استعمال، کھانا پکانے اور حرارت حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اقتصادی سروے میں حیران کن انکشاف

اس سے قبل حکومت پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر چکی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال کنندگان کو مزید مالی ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles