الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 کے سات پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والی ری پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ حلقے میں نو فروری کو ری پولنگ کا شیڈول طے تھا لیکن اب ا لیکشن کمیشن نے حالات سازگار ہونے تک ری پولنگ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت کو ا لیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ جیسے ہی حالات بہتر ہوں تو ا لیکشن کمیشن کو اس بارے میں بتایا جائے تاکہ ری پولنگ کی نئی تاریخ طے کی جا سکے۔