وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤس رینٹل سیلنگ بڑھانے کی تجویز، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت ہائوسنگ نے رینٹل سیلنگ میں 60سے 125فیصد اضافے کی سفارش کی ہے، ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کیلئے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان چھ شہروں میں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاوراور کوئٹہ شامل ہیں۔
گریڈ ایک سے 6 تک کے ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ میں 125 فیصد اضافے کی تجویز ہے، گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ میں 100 فیصد جبکہ گریڈ 11سے 22تک کے ملازمین کی رینٹل سلینگ میں 60 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
گریڈ ایک سے 2 کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ 15ہزار 815روپے، گریڈ 3 سے 6کے ملازمین کا اسلام آباد کیلئے 24ہزار 705روپے، گریڈ 7سے 10کے ملازمین کا اسلام آباد کیلئے 32ہزار 806روپے، گریڈ 11سے 13کے ملازمین کا اسلام آباد کیلئے 35ہزار 590روپے کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔
اسی طرح گریڈ 14سے 16کے ملازمین کا اسلام آباد کیلئے 49ہزار 736روپے، گریڈ 17سے 18کے ملازمین کا اسلام آباد کیلئے 65 ہزار 835روپے، گریڈ 19کے ملازمین کا اسلام آباد کیلئے 87ہزار 526روپے، گریڈ 20کے ملازمین کا اسلام آباد کیلئے ایک لاکھ 9ہزار 920روپے کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔
گریڈ 21کے ملازمین کا اسلام آباد کیلئے ہاؤس رینٹل سیلنگ ایک لاکھ 31ہزار 618روپے اور گریڈ 22کے ملازمین کا اسلام آباد کیلئے رینٹل سیلنگ ایک لاکھ 57ہزار 510وپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔