یومِ کشمیر کے موقع پر بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ آفس بند رکھنے کا فیصلہ

یومِ کشمیر کے موقع پر بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ آفس بند رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر میں آج یوم کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اور بڑے شہروں میں ریلیوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا جارہا ہے تاہم حکومت نے یوم کشمیر کے موقع پر ملک کے بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ آفس کھلنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔

امیگریشن ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ریجنل پاسپورٹ دفاتر عوام کیلئے کھلے ہوں گے۔ ریجنل پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کھلے ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس جی ٹین بھی کھلا ہوگا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرزکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پائونڈ کیس، وزارت داخلہ نے شہزاد اکبر، فرح خان کے پاسپورٹ بلاک کر دیے

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا تاکہ کسی تکلیف کے بغیر شہری پاسپورٹ خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں۔

واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر آج 5 فروری کو منایا جا رہا ہے تاکہ پاکستانی قوم کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی منصفانہ جدو جہد کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا جاسکے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا اور ملک بھر اور آزاد کشمیر میں یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *