190 ملین پائونڈ کیس ، وزارت داخلہ نے شہزاد اکبر ، فرح خان کے پاسپورٹ بلاک کر دیے

وزارت داخلہ نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ملوث شہزاد اکبر اور فرح خان کے پاسپورٹس بلاک کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں ان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی درخواست کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے 28 جنوری کو وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا تھا، جس میں ان ملزمان کے پاسپورٹس بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔وزارت داخلہ نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے دونوں کے پاسپورٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ یہ درخواست 190 ملین پاؤنڈ کے کیس سے متعلق تھی، جس میں انہیں مفرور قرار دیا گیاتھا۔

خیال رہے کہ شہزاد اکبرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں مشیر برائے احتساب کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور فرح شہزادی اس وقت پاکستان سے باہر مقیم ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو پاکستان واپس لانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *