چیمپیئنز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

چیمپیئنز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں 12 امپائرز کا پینل ذمہ داریاں نبھائے گا، اس پینل کا پاکستان کے احسن رضا بھی حصہ ہیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان

چیمپیئنز ٹرافی کے امپائرز پینل میں پاکستان کے احسن رضا سمیت  رچرڈ کیٹلبرو، کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال ریفل، راڈ ٹکر، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈسٹاک،  شرف الدولہ ابن شاہد، الیکس وارف اور جوئل ولسن شامل ہیں۔

میچ ریفریز کے پینل میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے اور اینڈریو پائی کرافٹ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز 19 فروری سے شروع ہوں گے اور ٹورنامنٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *