اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر781 افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا، غیر قانونی طور پر مقیم افغا ن شہریوں کو طورخم بارڈر سے واپس افغانستان بھیجا جائیگا۔
ڈی آئی جی جواد طارق نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہر یوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دئیے تھے، کریک ڈاؤن کے لیے سی ٹی ڈی اور اسلام آباد پولیس کی خصوصی ٹیمز نے حصہ لیا۔
دوسری جانب موقر قومی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پا کستان نے فیز ون کے تحت راولپنڈی اور اسلام آ باد میں مقیم غیر قانونی اور بغیر دستاویز کے مقیم افغان شہریوں کو جڑواں شہروں سے نکالنے اور افغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کیلئے ری لوکیشن پلان کی منظوری دی گئی ہے جس پر دو مرحلوں میں عمل کیا جائے گا، فیصلہ کیا گیا ہے کہ ری لوکیشن پلان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا دو انٹیلی جنس ایجنسیاں عملدرآ مد کی کڑی نگرانی کریں گی۔