لالی و بالی ووڈ اداکارہ ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
گزشتہ شام ماورا حسین نے اداکار امیر گیلانی کے ساتھ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جس کے بعد یہ پاکستان سمیت بھارتی میڈیا پر بھی وائرل نظر آئیں۔
شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات جہاں اس جوڑی کو شادی کی مبارک باد دے رہی ہیں وہیں مداح بھی خوش گوار حیرانی میں ڈوبے اپنی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی کے حقیقت میں بھی ہاتھ تھامنے پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب انسٹاگرام پر 9.1 ملین فالوور رکھنے والی ماورا حسین کو بہن و اداکارہ عروہ حسین نے بھی سوشل میڈیا پر مبارک باد دی ہے اور اپنے بہنوئی امیر گیلانی کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہا ہے۔
عروہ حسین اور ان کے شوہر، اداکار و گلوکار فرحان سعید نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر اپلوڈ کی ہیں، ان تصاویر میں جہاں یہ دونوں جوڑیاں حسین نظر آ رہی ہیں وہیں صارفین کی نظریں فرحان اور عروہ کی ننھی پری، جہاں آراء پر بھی جم گئی ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر اس وقت ہر جگہ صرف ماورا اور امیر کی شادی کی تصاویر دکھائی دے رہی ہیں جنہیں صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔