مینار پاکستان جلسہ: عدالت کا آج شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کا حکم

مینار پاکستان جلسہ: عدالت کا آج شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو آج شام 5 بجے تک درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کی اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو حکم دیا کہ وہ جلسے کی اجازت کی درخواست پر فوری فیصلہ کریں۔ عدالت نے کہا کہ اگر درخواست مسترد ہوتی ہے تو پی ٹی آئی کو جلسے کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اس سے قبل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ عدالت کے حکم کے مطابق عمل کریں گے۔ عدالت نے انہیں آئین کے آرٹیکل 10 اے کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ اگر جلسے کی اجازت مسترد کردی جاتی ہے تو پی ٹی آئی کہاں جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالت کو بتایا کہ 8 فروری کو شہر میں کرکٹ میچ اور ہارس اینڈ کیٹل شو ہونے جا رہے ہیں اور جلسے کی اجازت سے متعلق میٹنگز جاری ہیں

 انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی درخواست 29 جنوری کو موصول ہوئی تھی، تاہم قانون میں درخواست پر فیصلہ کرنے کے لیے کوئی مخصوص مدت نہیں رکھی گئی۔
سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو آج شام تک فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *