لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق سمیت 9 ناموں کی منظوری دیدی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں حسن نواز مخدوم، سردار اکبر علی ، ملک جاوید اقبال وینس، ملک وقار حیدر، سید احسن کاظمی، محمد جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک اویس خالد اور سلطان محمود کے ناموں کی منظوری دے دی۔