میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے انکشاف کیا کہ اسد قیصر علی امین گنڈاپور کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹانے میں مرکزی کردار ادا کریں گے تاہم ان کا وزیراعلیٰ بننے کا کوئی چانس نہیں۔
آزاد ڈیجیٹل کے پروگرام میں اس سوال پر کہ اسد قیصر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر خو دوزیراعلیٰ بننے کیلئے لابنگ کر رہے ہیں، تو کیا وہ وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں، میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ اسد قیصر اس تمام معاملے میں سب سے زیادہ متنازعہ بندے ہیں، ان کی ایک الگ گیم چل رہی ہے، کبھی مولانا کے پاس ، تو کبھی اِدھر کبھی اُدھرجارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اسد قیصر وہ آخری شخص ہوں گے جو وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں، ان کا فی الحال کوئی چانس نہیں ہے، چاہے وہ جتنی بھی کوشش کرلیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کیا آیا کیا یہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانا چاہتے ہیں تو سو فیصد ایسا ہی ہے۔ جنید اکبر کواسی لیے آگے لایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کیلئے گرائونڈ تیار کیا جارہا ہے اور ہٹائے گا کون، جس نے بزدار کو لایا ، وہ جو دماغ اس وقت اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے۔ وہی خاتون خانہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانا چاہتی ہیں۔ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے میں مرکزی کردار اسد قیصر کا ہی ہوگا تاکہ قرعہ ان کے نام کا نکل سکے۔