پاکستان میں آئی فون 17 سیریز کی قیمتیں اور پی ٹی اے ٹیکسز سامنے آ گئے

پاکستان میں آئی فون 17 سیریز کی قیمتیں اور پی ٹی اے ٹیکسز سامنے آ گئے

ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز کی پاکستان میں متوقع قیمتوں اور پی ٹی اے ٹیکسز سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کے بعد صارفین میں دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

آئی فون دنیا بھر کی مقبول ترین اسمارٹ فون سیریز میں شمار ہوتا ہے اور پاکستان میں بھی نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں صارفین اسے خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ تاہم مہنگی قیمتوں اور بھاری پی ٹی اے ٹیکسز کے باعث یہ فون ہر کسی کی پہنچ میں نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں :رات گئے تک اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے خبردار

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 سیریز 2026 کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ڈیوائسز میں شامل ہے۔ نئی سیریز میں اسٹوریج، کیمرہ، ڈسپلے اور پرفارمنس کے حوالے سے کئی بڑے اپ گریڈ متعارف کرائے گئے ہیں، جنہوں نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

ایپل نے اس بار مختلف ماڈلز میں زیادہ بیس اسٹوریج، بہتر ریزولوشن کیمرہ سسٹم، ہموار ڈسپلے ریفریش ریٹ اور جدید فیچرز شامل کیے ہیں، جس کے باعث اسٹینڈرڈ اور پرو ماڈلز کے درمیان فرق پہلے کے مقابلے میں کم محسوس ہو رہا ہے۔

یہ کبھی پڑھیں :گوگل ڈیٹا رپورٹ، عام الفاظ بھی لوگوں کے لیے مشکل ثابت ہونے لگے

پاکستان میں آئی فون 17 سیریز کی قیمت تقریباً 4 لاکھ روپے سے شروع ہو کر مختلف ماڈلز اور فیچرز کے حساب سے 9 لاکھ روپے تک جا سکتی ہے، جس کے باعث یہ ملک کے مہنگے ترین اسمارٹ فونز میں شامل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب صارفین کو فون کی رجسٹریشن کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو اضافی ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا، جو ہر ماڈل اور رجسٹریشن طریقہ کار کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles