حارث رؤف کی انجری کے باعث عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

حارث رؤف کی انجری کے باعث عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

قومی ٹیم میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی انجری کے باعث عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف کے متبادل کے طور پر وسیم جونیئر، عاکف جاوید اور محمد علی کے ناموں پر غور کیا گیا تاہم سلیکشن کمیٹی نے متفقہ طور پر عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی حامی بھر لی۔

مزید پڑھیں: تین ملکی ٹورنامنٹ، نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ عاکف جاوید کے نام کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جبکہ انجری کے باوجود حارث رؤف کو اسکواڈ کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں فی الحال کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سائیڈ سٹرین کا شکار ہو گئے تھے، جس کے بعد ان کی فٹنس پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان ٹرائی نیشن سیریز کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم 12 فروری کو جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *