ایرانی ریال کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قلت ، منہ مانگے ریٹ پر فروخت

ایرانی ریال کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قلت ، منہ مانگے ریٹ پر فروخت

پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ایران اور عالمی سطح پر حالیہ پیش رفت اور معاہدے کی خبروں کے بعد سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کی جانب سے ایرانی ریال کی خریداری میں تیزی آ گئی جس کے باعث مارکیٹ میں کرنسی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایرانی ریال کی بڑھتی طلب کے باعث پاکستان میں اس کے نرخ غیر معمولی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ ایک کروڑ ایرانی ریال کی خرید و فروخت اب تقریباً 10 ہزار سے 13 ہزار روپے تک میں ہونے لگی ہے جبکہ تنازع اور جنگی صورتحال سے قبل یہی مقدار تقریباً 2500 سے 3000 روپے میں دستیاب تھی۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق حالیہ دنوں میں لوگوں نے بڑی تعداد میں ایرانی ریال خریدنا شروع کر دیے ہیں جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ریال کی دستیابی کم ہوگئی ہے۔ طلب میں اضافے اور محدود سپلائی نے قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے بجلی بلوں پر بڑی پیچیدگی ختم کر دی

مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ بعض خریدار مستقبل میں ریال کی قدر میں مزید اضافے کی توقع کے باعث سرمایہ کاری کے طور پر بھی اسے خرید رہے ہیں جبکہ ایران سے تجارت یا سرحدی لین دین کرنے والے افراد کی طلب بھی موجود ہے۔

 کرنسی مارکیٹ میں کسی بھی غیر معمولی تیزی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں طلب و رسد، عالمی حالات، سیاسی صورتحال اور مارکیٹ کی توقعات شامل ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں ریال کی قیمتوں پر نظر رکھنا ضروری ہے کیونکہ غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے خریداروں اور تاجروں دونوں کو نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اگر مارکیٹ میں ریال کی سپلائی بہتر نہ ہوئی تو آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔

editor

Related Articles