وزیر تعلیم پنجاب نے لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے طلبا کو خوشخبری سناتے ہوئے میرٹ مقرر کردیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب کی زیرصدارت لیپ ٹاپ اسکیم کے اجرا سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اسکیم کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار پر غور کیا گیا۔
پہلے مرحلے میں فرسٹ اور سیکنڈ سیمسٹر کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، بی ایس طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کئے ہیں۔