بانی پی ٹی آئی کو شکایات کا معاملہ، پاکستان تحریکِ انصاف میں وکلاء اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آ گئے

بانی پی ٹی آئی کو شکایات کا معاملہ، پاکستان تحریکِ انصاف میں وکلاء اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آ گئے

پاکستان تحریک انصاف میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شیر افضل، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، جنید اکبر کی شکایات سے متعلق وکلاء گروپ اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق وکلا گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شیر افضل، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، جنید اکبر کی شکایات لگائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلا گروپ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکلوانے میں کامیاب ہو گیا، وکلا گروپ نے بانی پی ٹی آئی کو صوابی جلسے پر جنید اکبر کی شکایت لگائی۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق عمران خان کو بتایا گیا کہ صوابی جلسے میں صرف تین چار ہزار لوگ آئے، علی امین گنڈاپور نے جلسے کے لیے فنڈز نہیں دیے۔ صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے کہ علی امین سے نہ فنڈز مانگے نہ ہی آپس میں لڑائی ہے،علی امین کا ہاتھ پکڑ کر فضا میں بلند کیا اور اتفاق کا پیغام بھی دیا تھا۔

اس کے علاوہ اخونزادہ حسین یوسف زئی نے کہا اسد قیصر پر الزام غلط ہے، ان کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد آگے بڑھ رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *