پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سہ فریقی ون ڈے کرکٹ سیریز کا فائنل آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سہ فریقی ون ڈے کرکٹ سیریز کا فائنل آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ  آج بروز جمعہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا فائنل آج کھیلا جائے گا، سیریز کے پہلے میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستانی ٹیم کو 78 رنز اور دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے ، پاکستان کی ٹیم نے بھی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی مردوں کی کرکٹ ٹیمیں ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں تینوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کھیلی جارہی ہے جو فائنل مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ سیریز کا فائنل میچ پاکستان اور مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کل (جمعے کو) کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت مایہ ناز وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گے۔ دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیے ہیں اس لئے سیریز کا فائنل میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *