سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ لیٹر جاری کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سہرب سرکل ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے جاری ایڈوائزری نوٹس کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ FAK کے دہشتگردوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو پشاورمیں حکومتی اور مرکزی مذہبی ،سیاسی معاملات میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے مسلح ٹارگٹ کلرز کو منصوبے کو پایہ تکمیل پہنچانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مذکورہ بالا منصوبے کے خفیہ طریقے سے سرانجام دیا جائیگااورFAKکے دہشتگرد اس کارروائی کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کریں گے۔
سربراہ جے یو آئی (ف) کو پہلے بھی دھمکیوں کا سامنا رہا ہے، جیسا کہ باجوڑ خیبرپختونخوا میں جے یو آئی (ف) کیخلاف حالیہ دہشتگردانہ کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے۔
جس پر آپکو آگاہ کیا جاتا ہے کہ آپ اپنی رہائشگاہ پر سیکیورٹی کی تعداد کو بڑھائیں۔ اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور ملاقات کیلئے آنیوالے سائل کی مکمل تلاشی، ریکارڈ مرتب رکھا جائے اور سائل مذکورہ کی مکمل تسلی کی جائے۔