اسلام آباد اور راولپنڈی کے گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 48 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 17 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر دور تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کی شدت کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس کے علاوہ روات، گجرخان، جہلم، چکوال، مری اور آزاد کشمیر کے علاقوں میرپور، سماہنی اور بھنبر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ ہزارہ ڈویژن کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔