وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف مثالی کام کر رہے ہیں جبکہ بشری بی بی فرح گوگی کو خیبر پختونخوا میں وزیراعلی بنوانا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے مسلم لیگ ن سندھ کے کارکنوں اور قیادت سے خطاب میں کہا کہ وفاق میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پنجاب میں وزیر اعلی مریم نوا ز شریف مثالی کام کر رہے ہیں جبکہ پنکی پیرنی خیبر پختونخوا میں فرح گوگی کو وزیر اعلی بنوانا چاہتی ہے۔
سندھ کے کارکنوں اور قیادت سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان پر سیاست قربان کر کے نواز شریف اور شہباز شریف نے ثابت کیا کہ وہ محب وطن ہیں، دلیر ہیں اور عوام کے مفاد کے لئے ہر قربانی دینے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔
انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو معاشی ڈیفالٹ سے بچانے اور خانہ جنگی کرانے کی سازش سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کی محنت اور کار کردگی دیکھ کر دیگر صوبوں کے عوام دعائیں کر رہے ہیں کہ کاش ایسا وزیر اعلی انہیں بھی مل جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر وطن کی حفاظت کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں. پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ملک کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خطوط لکھ کر پاکستان کی معاشی مدد بند کرانے کی کوشش کرنے والا آج خود اڈیالہ جیل میں بند ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عید کے بعد پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کا خطوط والا ہی حال ہوگا. جعلی صادق اور امین نے تو شہ خانہ میں چوری کی اور کمائی سے جیب بھری۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی کے جلسے میں خیبر پختون خوا کے عوام بھی نہیں آئے.۔انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے نہ کوئی تنخواہ لی بلکہ کروڑوں روپے کے غیر ملکی تحفے اور گاڑی تو شہ خانے میں جمع کرادی۔
اس سے پہلے, کمشنریٹ افغان مہاجرین سندھ، کراچی میں افغان مہاجرین اور پاکستان برادری سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ واضح کر دوں کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں پناہ گزینوں سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلیاں آ رہی ہے.حالیہ دنوں میں ملک میں غیر دستاویزی افراد کے خلاف ایک مہم جاری ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ یہ اقدام صرف اور صرف سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر اٹھایا گیا بی کسی امتیازی سلوک کے تحت نہیں۔
انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت قانونی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے مہاجرین کو ہر ممکن مدد اور تحفظ فراہم کرے گی۔
انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مشکلات کے باوجود افغان مہاجرین کے ساتھ کھڑا ہے۔تایم بین الاقوامی برادری کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی-۔
انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی تیسرے ملک میں دوبارہ آبادکاری کو یقینی بنایا جائے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں-انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ان میزبان برادریوں کی مدد کی جائے جنہوں نے کئی دہائیوں سے مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں بلکہ عالمی برادری کا مشترکہ فریضہ ہے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے افغان مہاجر بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری قربانیوں کا اعتراف کرے اور مہاجرین کے لیے دیرپا حل تلاش کرے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ یمیں مل کر امن، استحکام اور ایک باوقار مستقبل کے لیے کام کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیت بھائی چارے مہمان نوازی اور ہمدردی کی روایات کو برقرار رکھا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین ہمارے مہمان نہیں بلکہ ہمارے بھائی ہیں اور ہم نے گزشت چار دہائیوں سے ان کے ساتھ اپنی زمین وسائل اور روزگار بانٹ رکھے ہیں۔
انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزارت سیفران مہاجرین کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنا رہی ہے چاہے وہ کیمیوں میں ہوں یا ان کے باہر۔انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مہاجرین کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی حاصل ہے۔