بی ٹی ایس اسٹار کا پیچھا مہنگا پڑ گیا،مداح کو ایک سال جیل

بی ٹی ایس اسٹار کا پیچھا مہنگا پڑ گیا،مداح کو ایک سال جیل

عالمی شہرت یافتہ جنوبی کوریائی میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے رکن جنگ کوک کا مسلسل پیچھا کرنے اور پولیس کی وارننگ نظر انداز کرنے پر ایک برازیلین خاتون کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو متعدد بار تنبیہ کے باوجود جنگ کوک کی رہائش گاہ کے قریب جانے اور انہیں ہراساں کرنے کے الزام میں سزا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :17 کروڑ کے ہرجانے کے نوٹس کے بعد ناصر مدنی کا اہم بیان سامنے آگیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون پہلی بار گزشتہ سال دسمبر میں جنگ کوک کے گھر پہنچی، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر گلوکار کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی اور تصاویر و خطوط پھینک کر ہنگامہ آرائی کی۔

بعد ازاں 13 دسمبر کو وہ ایک فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کا پیچھا کرتے ہوئے دوبارہ جنگ کوک کے گھر جا پہنچی اور مبینہ طور پر 133 مرتبہ گھر کی گھنٹی بجائی، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ تاہم ایک روز بعد اس شرط پر رہا کر دیا گیا کہ وہ آئندہ جنگ کوک کے گھر کے قریب نہیں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :شاہ رخ خان کی حاضر دماغی نے ایک بار پھر مداحوں کو متاثر کر دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے پولیس کی ہدایات پر عمل نہ کیا اور وارننگ کے باوجود مسلسل جنگ کوک کی رہائش گاہ کے چکر لگاتی رہیں۔ اس کے بعد فروری میں پولیس نے مقدمہ پراسیکیوٹرز کے حوالے کر دیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ خاتون تقریباً 22 مرتبہ جنگ کوک کے گھر گئیں، جس کے بعد عدالت نے انہیں ایک سال قید کی سزا سنائی۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر خاتون کی اپیل مسترد ہو جاتی ہے تو سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں جنوبی کوریا سے بے دخل بھی کیا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles