سہواگ نے اپنے پسندیدہ ترین 5 بلےبازوں کے نام بتا دیے

سہواگ نے اپنے پسندیدہ ترین 5 بلےبازوں کے نام بتا دیے

مشہور بھارتی اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے اپنے پسندیدہ پانچ بہترین بلے بازوں کے نام بتادیے، جن میں ایک پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سہواگ نے ان کھلاڑیوں کو شاندار، باصلاحیت اور بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پانچ کھلاڑی ہمیشہ سے ان کے دل کے قریب رہے ہیں۔ سہواگ نے اپنی فہرست میں پانچویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کے مشہور کھلاڑی کرس گیل کا نام لیا۔ چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز ہیں، جو اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں۔

تیسرے نمبر پر پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کا نام ہے۔ سہواگ نے کہا کہ انہوں نے انضمام الحق سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انضمام مشکل سے مشکل صورتحال میں بھی مسکراتے رہتے تھے اور اپنی حکمت عملی کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے موقع ملنے پر گیند کو بآسانی بائونڈری سے باہر پھینک دیتے تھے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے دوران بھارتی کرکٹرز کو اہلیہ ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کی سخت شرط

دوسرے نمبر پر سہواگ نے بھارت کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا نام لیا، جنہوں نے 463 ون ڈے میچز میں 18,426 رنز بنائے۔ سہواگ نے کہا کہ سچن ان کے آئیڈیل ہیں اور انہوں نے کرکٹ کو ایک نئے معیار پر پہنچایا۔

پہلے نمبر پر سہواگ نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا نام لیا۔ انہوں نے ویرات کوہلی کو ‘کرکٹ کا بادشاہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاید ان جیسا کھلاڑی دوبارہ نہ آئے۔سہواگ کی یہ فہرست کرکٹ کے شائقین کے درمیان کافی مقبول ہو رہی ہےکیونکہ اس میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *