کامران ٹیسوری کا عمران خان کو اہم مشورہ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عمران خان کو اپنا ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ دیدیا۔

لندن میں صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اوپر جارہی ہے تو اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کے بھی اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات ہونے چاہئیں۔ کامران ٹیسوری نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں۔ وہ سب سے پہلا اپنا ایڈوائزربدلیں، عمران خان اگر گورنر ہائوس میں لگی امید کی گھنٹی بجائیں گے تو میرا وعدہ ہے جواب دوں گا۔

کراچی میں ٹریفک حادثات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈمپر مافیا کی بے جا طرفداری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے ۔ سندھ حکومت بھی سمجھے کہ شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا اب مشکل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: شیرافضل مروت پارٹی کے فیصلوں کیخلاف ڈٹ گئے،  قومی اسمبلی سیٹ چھوڑنے سے انکار

دوسری جانب عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کوئی پارٹی میں آئے نہ آئے اس سے فرق نہیں پڑتا، عمران خان اہم ہے۔ اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ ہمیں اڈیالہ جیل سے 2 کلو میٹر پہلے روک لیا گیا، اس سے قبل بھی ہمیں یہیں روکا گیا تھا، یہاں اور کسی کو نہیں روکا جا رہا، بتایا جا رہا ہے کہ یہاں سرچ آپریشن ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو یہاں سے جانے کی اجازت ہے، وکلا اور ہمیں روکا گیا ہے جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی ہم کہیں نہیں جائیں گے، بغیر کسی وجہ کے مقدمات کی سماعت آگے تو نہیں کی گئی؟ آج ہمارا ملنا بہت ضروری ہے تا کہ تسلی ہوسکے کہ بانی پی ٹی آئی ٹھیک ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ یہ لوگ کرنا کیا چاہتے ہیں ہمیں سمجھ نہیں آرہی ، بانی پی ٹی آئی بہت صحت مند ہیں، ورزش کرتے اور کم کھانا کھاتے ہیں، جیل کو بند کرنے کے لیے یہ بہانہ نہیں بنا سکتے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی طبیعت خراب ہے۔

editor

Related Articles