چیمپیئنز ٹرافی2025: نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دیدی

چیمپیئنز ٹرافی2025: نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دیدی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو 61 رنز سے شکست دیدی۔ 321 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پوری پاکستانی ٹیم 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدا میں ہی 40 کے اسکور پر 2 اہم وکٹیں گنوادیں، آٹھویں اوور میں کانوائے 10 جبکہ نویں اوور میں کین ولیمسن محض ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 73 کے اسکور پر گری اور ڈیرل مچل 10 رنز بنا کر حارث رئوف کا شکار بنے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت داری نے نیوزی لینڈ کے بڑے اسکور میں اہم کردار ادا کیا، اوپنر بلے باز ول ینگ اور ٹام لیتھن نے 118 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ ول ینگ نے سنچری اسکور کی اور191 کے مجموعی اسکور پر ول ینگ 107 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔

نیوزی لینڈ کے اگلے بلے باز گلین فلپس نے دھواں دار اننگ کھیلی اور 39 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 4 چھکے اور 3چوکے لگائے اور حارث رئوف کا شکار بنے۔ ٹام لیتھن نے بھی سچری اسکور کی 118 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ نیوزی لینڈنے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رئوف نے دو، دو اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز خوشدل شاہ نے بنائے جنہوں نے 49 گیندوں پر 69 سکور کیا۔ بابراعظم نے 90 گیندوں پر 64 رنز کی سست رفتار اننگ کھیلی، اس کے علاوہ سلمان علی آغا نے 28 گیندوں پر 42 رنز بنا ئے۔ سعود شکیل 6، کپتان محمد رضوان 3، فخرزمان 24 اورطیب طاہر محض 1رن بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے 14، نسیم شاہ نے 13 اور حارث رئوف نے 19رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنراور وِل اورورکے نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، میٹ ہینری نے دو اور مائیکل بریس ویل اور نیتھن سمتھ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

کراچی میچز کے لیے ٹریفک پلان

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک کے مطابق سر شاہ سلیمان روڈ میچ کے دنوں میں کھلا رہے گا تاہم کئی سڑکیں ہیوی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔ کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک پلان میں تماشائیوں کے لیے پارکنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

نیشنل کوچنگ سینٹر، ایکسپو سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ ایریاز دستیاب ہیں۔ کارساز سے آنے والے شائقین کو فلائی اوور روٹ کے ذریعے ان پارکنگ زونز میں بھیجا جائے گا۔ سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر اور پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ تک بھاری گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے۔ تاہم کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم سے نیو ٹاؤن اور اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر تک رسائی محدود ہے۔

ٹریفک حکام نے تماشائیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سڑکوں یا سروس لینز پر پارکنگ سے گریز کریں اور ان پر زور دیا کہ وہ صرف مخصوص پارکنگ ایریاز استعمال کریں۔ وی آئی پی گاڑیوں اور خصوصی پاس رکھنے والوں کو اسٹیڈیم کے اندر پارک کرنے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں محمد رضوان (کپتان) وکٹ کیپر، ابرار احمد گیند باز، سلمان آغا آل رائونڈر، بابر اعظم بیٹر، فہیم اشرف بولنگ آل راؤنڈر، فخر زمان، اوپننگ بلے باز، حارث رؤف گیند باز، کامران غلام آل رائونڈر ، خوشدل شاہ ، آل رائونڈر ، محمد حسنین گیند باز، نسیم شاہ گیند باز، سعود شکیل مڈل آرڈر بلے باز، شاہین شاہ آفریدی گیند باز، طیب طاہر مڈل آرڈر بلے باز، عثمان خان بلے باز شامل ہیں۔

جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مچل سینٹنر (کپتان) بولنگ آل راؤنڈر، مائیکل بریسویل بیٹنگ آل راؤنڈر، مارک چیپ مین آل راؤنڈر، ڈیون کونوے وکٹ کیپر بلے باز، جیکب ڈفی گیند باز، میٹ ہنری گیند باز، ٹام لیتھم بلے باز، ڈیرل مچل بیٹنگ آل راؤنڈر، ول او رورکے گیند باز، گلین فلپس آل راؤنڈر، راچین رویندر بیٹنگ آل راؤنڈر، نیتھن اسمتھ آل راؤنڈر، کین ولیمسن ٹاپ آرڈر بیٹر، ول ینگ ٹاپ آرڈر بیٹر شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *