پاک بھارت ٹاکرا ، قومی کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی

پاک بھارت ٹاکرا ، قومی کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دوسرے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج دوپہر کراچی سے دبئی جائے گی اور کل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی ، چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو ڈکٹیٹر قرار دیدیا

دوسری جانب بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی میزبان پاکستان ٹیم کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *