انجری کا شکار ہونیوالے فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، امام الحق کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر بلے باز فخرزمان ابتدائی میچ میں ہی فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ فخرزمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
چیمپئنرٹرافی سے باہر ہونے کے بعد فخرزمان نے ویڈیو بیان جاری کیا، انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز اور خواب ہے۔ مجھے فخر ہے کہ مجھے بھی پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بدقسمتی سے میں اب آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 سے باہر ہوں لیکن یقیناََ اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔ میں گھر سے اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ توصرف آغاز ہے، واپسی اس دھچکے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم بھارت کیخلاف 23فروری کو ہونیوالے میچ کیلئے کراچی سے دبئی کیلئے آج روانہ ہوگئی ہے۔