بابراعظم نے آئی سی سی ون ڈے ایونٹس میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی اوپنر بابراعظم نے 23 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، انہوں نے اپنی آخری سنچری 2023 میں نیپال کیخلاف بنائی تھی۔ بابراعظم بھارت کیخلاف میچ میں جلدی آئوٹ ہوئے تاہم انہوں نے آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے۔ بابراعظم نے یہ کارنامہ 24 ویں میچ میں سرانجام دیا۔
اس سے قبل پاکستان کے لیجنڈ اوپنر سعید انور نے 25 اننگز میں 1204 رنز اور سابق کپتان جاوید میانداد نے 30 اننگز میں 1083 رنز بنائے تھے۔ یوں بابراعظم پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ون ڈے ایونٹس میں 1000 رنز مکمل کرنیوالے تیسرے بیٹر بن چکے ہیں۔