جنرل انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عالیہ حمزہ نے اس حوالے سے لاہور ہا ئیکورٹ میں درخواست دائر دی ہے جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ میرے حلقہ میں دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے ۔
میرے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت حاضر سروس جج کے ٹریبونل میں بھیجی جائے۔ واضح رہے کہ عالیہ حمزہ پر صوبائی ہائی کورٹ میں انتخابی عذرداری کا کیس چل رہا ہے ۔