خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں ہرقسم کے سٹڈی ٹور اور پیکنک پر پابندی عائد کر دی گئی۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نےتعلیمی اداروں میں ہر قسم کے سٹڈی ٹور اورپیکنک پر پابندی عائد کر دی۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری حکمنامہ کے مطابق محکمہ تعلیم کے افسران، پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے سربراہان کو پابند بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی تنخواہیں اورپنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو 28فروری تک تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ خزان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو ان کی تنخواہیں اور پنشن 28فروری کو مل جائیگی۔
محکمہ خزانہ نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر تمام سرکاری محکموں کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ مزید برآں یکم اور 2مارچ کو سرکاری تعطیلات کی وجہ سے ملازمین کو رمضان سے پہلے اپنے فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے ایک دن پہلے ہی تنخواہیں ادا کی جائیگی۔