لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا

لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی ایک حالیہ وائرل ویڈیو کے بعد خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرنے والے ایک کلپ میں دیکھا گیا کہ فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں اپنے شوہر کو مدعو کیاپروگرام کے دوران انہوں نے اپنے شوہر سے کہا کہ وہ انہیں اسی طرح اٹھا کر دکھائیں جیسے وہ گھر میں اٹھاتے ہیں، اس پر ان کے شوہر نے پروگرام کے دوران انہیں کندھے پر اٹھا لیا، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی۔

علینہ عامر کی مبینہ ویڈیو وائرل ، ٹک ٹاکر کا رد عمل بھی آگیا

یہ منظر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس عمل پر تنقید کی گئی اور اسے غیر مناسب قرار دیا گیا، اس صورتحال پر فضا علی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوشگوار اور فطری لمحہ تھا جسے اصل سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس میں کسی قسم کی غلط نیت شامل نہیں تھی۔

فضا علی نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے ناظرین اور اپنے پیشے کا احترام کرتی ہیں اور ان کے پروگرام کا مقصد صرف خوشگوار ماحول پیدا کرنا ہوتا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ بھی ذمہ داری کے ساتھ اپنا کام جاری رکھیں گی۔

اس واقعے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بحث جاری ہے، جہاں کچھ صارفین اداکارہ کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس عمل پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *